مہاجرین ووٹ دے کر ثابت کریں وہ جموں و کشمیر کا لازم حصہ ہیں: احسن اقبال
Web Desk
19 July 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اپنے آبائی علاقے شکرگڑھ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مہاجرینِ جموں و کشمیر پر زور دیا ہے کہ وہ 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر ثابت کریں کہ وہ جموں و کشمیر کا لازم و ملزوم حصہ ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مقیم پاکستان مہاجرین کی نشستیں ختم کرانے کی سازشیں کر رہا تھا، تاہم مہاجرین کے ووٹوں کی طاقت ان عزائم کو ناکام بنا دے گی۔ احسن اقبال نے واضح کیا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کو جموں و کشمیر سے کوئی بھی طاقت الگ نہیں کر سکتی اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ان کے سیاسی و آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
احسن اقبال نے ماضی کے تاریخی معرکوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ماضی میں ایسا مؤثر جواب ملا جسے اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ ملکی و عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران۔امریکہ امن معاہدے کے حوالے سے عالمی رہنماؤں نے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا ہے، جو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی، ملک ترقی، معاشی استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا، لہٰذا عوام 27 جولائی کو ن لیگ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر اس سفر کو آگے بڑھائیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026