آزاد کشمیر الیکشن، بلاول شکست تسلیم کرکے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں: احسن اقبال
Web Desk
28 July 2026
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اعلیٰ ظرفی اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طارق فضل چودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بالکل بے بنیاد اور غیر جمہوری رویے کے عکاس ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ووٹنگ کے روز رات 9 بجے تک پیپلز پارٹی کی طرف سے کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، لیکن جیسے ہی شکست کے اثرات نمایاں ہوئے، بوکھلاہٹ میں الزام تراشی شروع کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہار کے بعد اس طرح کے الزامات لگانا نہ صرف جمہوری قدروں کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ووٹ دینے والے کشمیری عوام کے فیصلے کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گلگت بلتستان میں جیت پر انتخابات کو شفاف اور کشمیر میں شکست پر دھاندلی زدہ قرار دینا تضاد پر مبنی سیاست کو ظاہر کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے بلاول بھٹو کے بیانات کو ’بچگانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم شہباز شریف کی جمہوری روایت کی پیروی کرنی چاہیے، جنہوں نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد مخالفین کو کھلے دل سے مبارکباد دی تھی۔ احسن اقبال اور طارق فضل چودھری نے میرپور ڈویژن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابات مکمل طور پر آزادانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں منعقد ہوئے ہیں جن میں عوام نے بلا خوف و خطر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026