LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

آسٹریلوی ہائی کمیشن کے تعاون سے کنیرڈ گرلز کرکٹ کپ پاکستان میں منعقد

Web Desk

2 February 2026

آسٹریلوی ہائی کمیشن، کنیرڈ کالج فار وومن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے ملک کا ساتواں اے ایچ سی – کنیرڈ گرلز کرکٹ کپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس کا مقصد کرکٹ کے ذریعے پاکستان کی لڑکیوں کو مواقع دینا، ٹیم ورک کو فروغ دینا اور آگے بڑھنے کے راستے کھولنا تھا۔

اس اسٹورنامنٹ میں مختلف سماجی اور معاشی پس منظر کی حامل طالبات نے حصہ لیا، جس سے لڑکیوں میں خوداعتمادی، قیادت کی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا جذبہ مضبوط ہوا۔ اسٹورنامنٹ کے دوران آسٹریلیا اور پاکستان کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمیشنر ٹموتھی کین نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ:

“کھیل ایک طاقتور ذریعہ ہے جس کے ذریعے لڑکیاں اور خواتین معاشرتی سوچ کو بدل سکتی ہیں اور برابری کی اہمیت کو اجاگر کر سکتی ہیں۔ پاکستان میں گرلز کرکٹ کی حمایت ہمارے کھیل سے مشترکہ لگاؤ اور برابری و شمولیت کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے — نہ صرف آج بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی۔”

انہوں نے مزید کہا:

“جہاں ہمارے مردوں کی قومی ٹیمیں 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے لاہور میں کھیل رہی ہیں، آج دن پاکستان کی مستقبل کی خواتین چیمپئنز پر توجہ دے رہا ہے تاکہ لڑکیاں بڑے خواب دیکھ سکیں اور اپنی برادری اور ملک کی نمائندگی کا راستہ بنا سکیں۔”

ٹورنامنٹ سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان کی قومی خواتین ٹیم اور انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے کی۔ اسکلینک نے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ کی سربراہ رافعہ حیدر نے کہا:

“اس طرح کے پلیٹ فارم ٹیلنٹ تلاش کرنے اور لڑکیوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ مسلسل حمایت کے ساتھ یہ لڑکیاں پاکستان ویمنز کرکٹ کا مستقبل بن سکتی ہیں۔”

کنیرڈ کالج فار وومن کی پرنسپل ڈاکٹر ارمان جم نے کہا:

“جب لڑکیاں کھیلتی ہیں تو وہ خوداعتماد بنتی ہیں، قیادت سیکھتی ہیں اور ایک مضبوط وابستگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم آسٹریلیا کے ساتھ مل کر ایسے مواقع پیدا کر رہے ہیں جہاں نوجوان لڑکیاں آگے بڑھ سکیں۔”

اس اسٹورنامنٹ میں درج ذیل اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا:

  • گورنمنٹ شہداء اے پی اے سمیموریل گرلز ہائی اسکول

  • گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول

  • گورنمنٹ تہذیب البنات ماڈل گرلز اسکول

  • گورنمنٹ یاسمین اسلامیہ گرلز ہائی اسکول، مغل پورہ

  • کنیرڈ کرکٹ اکیڈمی