منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی مشترکہ کارروائی,37 ارب روپے کی منشیات برآمد
Web Desk
13 December 2025
منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی مشترکہ کارروائی,37 ارب روپے کی منشیات برآم
Major Joint Operation Against Drug Smuggling; Narcotics Worth Rs. 37 Billion Seized
نیوی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی مشترکہ اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران تقریباً 37 ارب روپے مالیت کی 500 کلو آئس (میتھم فیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں تحویل میں لی گئیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا، جبکہ منشیات کی کھیپ ایک بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق آئس اور غیر ملکی شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی قیمت 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اسمگل شدہ مال کو باضابطہ طور پر کلکٹریٹ آف کسٹمز گڈانی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کیا ہے کہ سمندری حدود کو اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے ہر صورت روکا جائے گا، اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج
4 October 2026
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026
ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
4 October 2026
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا
4 October 2026