LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت

طالبان رجیم تقسیم کا شکار، طالبان کمانڈر قتل، امن وامان کے دعوے زمین بوس

Web Desk

6 July 2026

افغان طالبان رجیم کے اندرونی خلفشار اور ملک میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال نے طالبان انتظامیہ کے امن و استحکام کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ طالبان رجیم جہاں عام عوام کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، وہیں اب وہ اپنے اہم کمانڈرز کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں بے بس نظر آتی ہے۔

‘دی افغانستان انٹرنیشنل’ کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ننگرہار کے ضلع چپرحار میں جمعہ کے روز افغان طالبان کے ایک مقامی کمانڈر کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد افغان طالبان نے کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر کے قتل کے شبہے میں اس کے اپنے سگے بھائی کو ہی گرفتار کر لیا ہے، جس سے خاندان اور تنظیم کے اندرونی اختلافات کی بو آتی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، مقتول طالبان کمانڈر کی شناخت ‘مسافر’ کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کمانڈر چند روز کی چھٹی گزارنے کے لیے اپنے گھر آیا ہوا تھا، جہاں نامعلوم افراد نے اسے نشانہ بنایا۔

 سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق، افغان طالبان کے کمانڈرز پر حملوں اور ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے حالیہ واقعات داخلی اختلافات، مقامی سطح پر جاری مزاحمت اور سکیورٹی کی بدترین صورتحال کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ طالبان رجیم کو اس وقت بیک وقت اندرونی بغاوت، بڑھتے ہوئے مسلح حملوں اور شدید سکیورٹی بحران جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اپنے ہی کمانڈر کی اس طرح ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طالبان رجیم کے خلاف نفرت اور عدم اطمینان اب عوامی اور داخلی سطح پر شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔