افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت میں شدید اختلافات ، طالبان حکومت کے دودھڑوں میں تقسیم ہونے کاانکشاف
Web Desk
15 January 2026
برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ایک لیک آڈیو کلپ میں انہیں متنبہ کرتے ہوئے سناگیاہےکہ اندرونی تقسیم کے نتیجے میں اسلامی امارت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ طالبان قیادت دو واضح دھڑوں میں منقسم ہے۔ قندھار میں موجود گروہ کی قیادت ہیبت اللہ اخوندزادہ کے ہاتھ میں ہے جو ایک سخت گیر اسلامی امارت کے قائل ہیں۔ان کا تصور ایک ایسے نظام کا ہے جو جدید دنیا سے کٹا ہوا ہو، جہاں مذہبی شخصیات کے ذریعے معاشرے پر مکمل کنٹرول قائم رکھا جائے۔ اس دھڑے میں خواتین کی تعلیم اور ملازمت کی سخت مخالفت کی جاتی ہے اور جدید ٹیکنالوجی خصوصاً انٹرنیٹ کو اسلامی اقدار کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ اخوندزادہ نے قندھار کو طاقت کا مرکز بنا کر سکیورٹی فورسز اور اسلحے کی تقسیم جیسے اہم فیصلے بھی کابل سے اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔اس کے برعکس کابل میں موجود دھڑا نسبتاً عملیت پسند سمجھا جاتا ہے جس میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی، وزیر دفاع ملا یعقوب اور نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر جیسے طاقتور رہنما شامل ہیں۔
یہ گروپ افغانستان کے لیے خلیجی ریاستوں جیسا ماڈل چاہتا ہے جو اسلامی شناخت کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر فعال ہو اور عالمی برادری سے تعلقات رکھتا ہو, ان رہنماؤں کا ماننا ہے کہ تجارت، سفارت کاری اور ریاستی نظم و نسق کے بغیر ملک چلانا ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ یہ گروہ جدید ٹیکنالوجی اور محدود دائرے میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت بھی کرتا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہیبت اللہ اخونزادہ اجلاسوں میں کم ہی بولتے ہیں، عوام میں چہرہ چھپاتے ہیں، انہوں نے سراج حقانی اور ملا برادر جیسے بااثر رہنماؤں کو آہستہ آہستہ اختیارات سے محروم کیا اور خواتین کی تعلیم جیسے فیصلے کابل کابینہ سے مشاورت کے بغیر نافذ کیے۔
دوسری جانب کابل کی قیادت نے اپنی عوامی شبیہ بہتر بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ خاص طور پر سراج الدین حقانی اب خود کو ایک ریاستی رہنما کے طور پر پیش کرنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے طالبان کے اندرونی اختلافات ستمبر 2025 میں فیصلہ کن موڑ پر پہنچے جب قندھار سے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور فون سروس بند کرنے کا حکم جاری ہوا۔
ہیبت اللہ اخوندزادہ انٹرنیٹ کو غیر اسلامی مواد کا ذریعہ سمجھتے ہیں، مگر کابل قیادت کے لیے یہ حکم ناقابلِ قبول تھا کیونکہ حکمرانی، تجارت اور اثر و رسوخ کا بڑا حصہ انٹرنیٹ پر منحصر ہے۔ 29 ستمبر کو انٹرنیٹ سروس بند کی گئی، لیکن تین دن بعد انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا جسے ماہرین طالبان کی تاریخ میں ایک غیر معمولی بغاوت قرار دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ بات قابلِ غور ہے کہ کابل گروپ نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی جیسے معاملات پر کبھی کھل کر حکم عدولی نہیں کی مگر انٹرنیٹ بندش نے ان کے مفادات، مراعات اور مالی ذرائع کو براہِ راست خطرے میں ڈال دیا جس پر وہ خاموش نہ رہ سکے۔
قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کابل کے وزرا کو سزا دی جائے گی، تاہم اطلاعات کے مطابق ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ممکنہ تقسیم کے خوف سے کسی سخت اقدام سے گریز کیا۔ جبکہ سرکاری ترجمان اختلافات کو محض ’رائے کے فرق‘ یا ’خاندانی نوعیت کے معاملات‘ قرار دیتے ہیں ۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026