ایشیائی ترقیاتی بینک کی “آؤٹ لک رپورٹ”: پاکستان کی معاشی شرحِ نمو میں اضافے اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
Web Desk
10 April 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بتدریج معاشی بہتری کا سلسلہ جاری ہے، تاہم خطرات اب بھی بدستور موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال (2026) میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال (2027) میں اس کے مزید بڑھ کر 4.5 فیصد تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ نجی سرمایہ کاری میں اضافہ، تعمیراتی شعبے کی بحالی اور صنعت میں بہتری معیشت کو سہارا دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب، رپورٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیرونی عوامل کے حوالے سے خبردار بھی کیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مالی سال 2026 میں مہنگائی 6.4 فیصد جبکہ 2027 میں 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے بڑے خطرات ثابت ہو سکتے ہیں۔ اے ڈی بی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے معاشی اصلاحات کے تسلسل کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل
29 October 2026
مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد
29 October 2026
ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی
29 October 2026
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
29 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
29 October 2026
سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی
29 October 2026
برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا
29 October 2026
24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی
29 October 2026