LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی

محمود خان اچکزئی کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سوال، قوم سے آئین کیلئے کھڑے ہونے کی اپیل

Web Desk

27 November 2025

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آخر عمران خان نے ایسا کیا کیا ہے کہ انہیں ملنے نہیں دیا جا رہا؟

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آنے والے نمائندے اپنا اسپیکر اور وزیراعظم خود منتخب کرتے ہیں، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ فیصلے 25 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمان ہی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام آئین کے لیے کھڑے ہوں۔ “میں پاکستان کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ باہر نکلو، پارلیمنٹ کے اندر بھی اور باہر بھی ہمیں اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔”

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور میں عوام کا بنیادی حق چھینا گیا، ہم سے ووٹ کا اختیار لے لیا گیا۔ انہوں نے وکلا برادری سے سوال کیا کہ کیا یہی آئین کی عزت ہے؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی انا سے باہر نکلیں۔ پشاور میں پاکستان کا سب سے بڑا جرگہ ہوا، مگر اس کی قرارداد کو آج تک اہمیت نہیں دی جا رہی، جو انتہائی افسوسناک ہے۔