LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام کیلئے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں: بیرسٹرعقیل ملک ن لیگ سے اتحاد ملک کی خاطر کیا، نئے صوبوں پر عوامی رائے اہم ہے: گورنر پنجاب سی ڈی ڈبلیو پی نے 19 ارب 30 کروڑ روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ای سی سی اجلاس، ایس ایم ایز کیلئے ایکسپورٹ فنانسنگ پالیسی میں ترامیم کی منظوری پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق آج سے ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ

سی ڈی ڈبلیو پی نے 19 ارب 30 کروڑ روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

Web Desk

20 November 2026

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے مجموعی طور پر 191 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 11 ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے 19 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جبکہ 172 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 4 بڑے منصوبے حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہونے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پنجاب کے 104 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے زرعی تبدیلی منصوبے کی ایکنک سے منظوری کی سفارش کی گئی، جس کا بنیادی مقصد کسانوں کی آمدن میں اضافہ اور زرعی شعبے میں پانی کے مؤثر اور جدید استعمال کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے نظرثانی شدہ منصوبے کی بھی اصولی منظوری دی گئی اور 47 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے پروگرام کی لاگت کو معقول بنانے اور دیگر اداروں کے ساتھ کام کی تکرار سے بچنے کی خصوصی ہدایت کی۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے بلوچستان میں سبی تا تلی اور کوہلو تا رکھنی سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے 11 ارب 10 کروڑ روپے کے منصوبے کی بھی ایکنک سے منظوری کی سفارش کی، جبکہ سوئی سے کشمور تک بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر کا 9 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ بھی ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی۔

وزارتِ منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلولر سروسز کی توسیع کے 4 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ اسی طرح سندھ کے 16 اضلاع میں نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور انہیں بااختیار بنانے کا 60 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا، جس کے تحت 15 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جبکہ مستفید ہونے والوں میں تقریباً 50 فیصد خواتین شامل ہوں گی۔

اجلاس میں پاکستان اور ایران کی سرحد پر تفتان اور گبد میں جدید بارڈر ٹرمینلز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ تفتان بارڈر ٹرمینل پر 4 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد جبکہ گبد بارڈر ٹرمینل پر 4 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی؛ ان ٹرمینلز کے قیام سے سرحد پار تجارت کو منظم کرنے، اسمگلنگ پر مؤثر قابو پانے اور مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

علاوہ ازیں سی ڈی ڈبلیو پی نے مارواٹ رینج میں تابکار معدنیات کی تلاش کے لیے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کا ایک ارب 40 کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ بھی منظور کر لیا۔ اجلاس میں مظفرآباد میں میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید میڈیکل کالج کی تعمیر کے نظرثانی شدہ منصوبے کی منظوری دی گئی جس پر 3 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مہاجرین کے انتظامی اداروں کو مضبوط بنانے کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔