سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
Web Desk
5 January 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر 2300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 81 ہزار 420 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو مارکیٹ کی تاریخ کا ایک نیا سنگِ میل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 2679 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ میں یہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026
لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت
14 September 2026