LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی

پی آئی اے کو منافع بخش بنانا اولین ترجیح، عارف حبیب

Web Desk

1 January 2026

معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو ایک بار پھر منافع بخش ایئرلائن بنانا ان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ادارے کے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ماضی میں اپنے ملازمین کی بدولت دنیا کی نمبر دو کامیاب ایئرلائن رہی ہے۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ ملازمین کی ملازمت کا مستقبل کارکردگی سے مشروط ہوگا، جو بہتر کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے کا حصہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک مقیم ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان میں موجود ان کے اہلِ خانہ کی مجموعی تعداد 7 کروڑ سے زائد بنتی ہے، جو ایئرلائن سروسز استعمال کرتے ہیں۔

عارف حبیب نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پاکستانی شہری سفر کیلئے پی آئی اے کو ترجیح دیں، جبکہ حج اور عمرہ آپریشن میں بھی پی آئی اے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا ناظم آباد کی طرح پی آئی اے میں بھی کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دی جائے گی، تاہم ادارے میں کھیلوں کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔ پی سی بی کی جانب سے نیا ناظم آباد کو اسکول کرکٹ کیلئے منتخب کرنا خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد میں کرکٹ، بیڈمنٹن، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کی جدید سہولیات موجود ہیں، جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔