یوکرینی صدر زیلنسکی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے فلوریڈا پہنچ گئے
Web Desk
28 December 2025
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کا استقبال کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امن کے لیے سنجیدہ ہیں اور یوکرین و روس دونوں ہی امن معاہدے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہونے والی ملاقات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ زیلنسکی سے ملاقات کے بعد وہ صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر بات کریں گے جبکہ یورپی رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق آج کی بات چیت میں سیکیورٹی معاہدے اور یوکرین کے لیے معاشی فوائد سے متعلق امور بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 October 2026
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
17 October 2026
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
17 October 2026
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
17 October 2026
یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات
17 October 2026