فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس
Web Desk
29 November 2026
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت، انصاف اور انسانی وقار ملنا چاہیے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت سے ہی ممکن ہے۔
فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں انتونیو گوتریس نے اسرائیلی قبضہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دو ریاستی حل کے تحت غزہ اور مغربی کنارہ مجوزہ فلسطینی ریاست کا لازمی اور اٹوٹ حصہ ہیں، اس لیے محض زبانی بیانات کے بجائے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مزید تشدد اور تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے۔
انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، جبکہ مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں فلسطینی زمینوں پر قبضے اور گھروں کی انہدامی کارروائیاں بھی فوری طور پر روکی جائیں۔
اپنے بیان کے اختتام پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن صرف فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی ضمانت سے ہی قائم ہو سکتا ہے، اور فلسطینی بچوں کو خوف و ہراس کے بغیر تعلیم حاصل کرنے جبکہ خاندانوں کو بے دخلی کے خدشات کے بغیر پُرامن زندگی گزارنے کا پورا حق ملنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار
29 November 2026
امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی
29 November 2026
نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم
29 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ
29 November 2026
کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع
29 November 2026
وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار
29 November 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ
29 November 2026
محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم
29 November 2026