LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ

Web Desk

29 November 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے اور اس چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو باہمی تعاون کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

شہرِ قائد کراچی میں منعقدہ کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی اشتراک ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع، مشترکہ حکمتِ عملی اور مربوط عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

عالمی معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔