LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع

Web Desk

29 November 2026

بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل جاندران کے علاقے ہوسڑی میں خونریزی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کے بعد 11 مزدوروں کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق تمام مقتولین چمالنگ کوئلہ کانوں (کول مائنز) میں محنت مزدوری کرتے تھے۔ جاں بحق ہونے والے 11 مزدوروں میں سے تین کا تعلق دکی، ایک کا سنجاوی جبکہ سات کا تعلق افغانستان سے ہے۔ پولیس کے مطابق دکی سے تعلق رکھنے والے مقتولین کی شناخت محمد خالد، گل محمد اور نیاز محمد، جبکہ سنجاوی سے تعلق رکھنے والے مقتول کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب افغانستان سے تعلق رکھنے والے مقتولین میں عصمت اللہ، فیروز خان، جار اللہ، عبد الناصر، عبد الکبیر، عبد الرحمان اور خان شامل ہیں۔

ایس پی کوہلو طیب اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولین کی میتوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔ ایس پی کوہلو کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔