LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار

Web Desk

29 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم کی غیر معمولی کامیابی اور عوامی پذیرائی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ ٹارگٹڈ فیول سبسڈی اسکیم کے تحت ٹوکنز کے استعمال کی مجموعی تعداد 10 کروڑ کا اہم سنگِ میل عبور کر گئی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے بتایا کہ اسکیم سے مستفید ہونے والے انفرادی صارفین کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک سبسڈی کی مد میں 52 ارب روپے سے زائد کی رقم شفاف طریقے سے تقسیم کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت روزانہ اوسطاً ڈیڑھ لاکھ نئے صارفین کی رجسٹریشن عوامی اعتماد اور حکومتی اقدامات کی کامیابی کا واضح مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے اور قومی وسائل شفاف و مؤثر انداز میں مستحقین تک پہنچانے کے لیے وفاقی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور وزارتیں مشترکہ طور پر سرگرمِ عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عام عوام پر منتقل نہ کرنے کے لیے ستمبر میں فیول سبسڈی اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے تحت تاحال ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارتِ خزانہ، وزارتِ پیٹرولیم، وزارتِ اطلاعات و نشریات اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی اداروں کے باہمی تعاون سے اس عوامی منصوبے پر مؤثر عملدرآمد ممکن ہوا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے عام آدمی، محنت کش طبقے اور محدود آمدن والے خاندانوں کو براہِ راست معاشی ریلیف مل رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور معاشی مشکلات میں کمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور حکومت شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکیم پر عملدرآمد کے دوران مکمل شفافیت، مؤثر نگرانی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ مستفید ہونے والے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔