LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور

Web Desk

29 November 2026

وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل نائب صدر عماد فاخوری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری، نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور بجلی کی قیمتوں میں استحکام کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) کے نفاذ اور نیشنل گرڈ کی استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹیرف فنانسنگ کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے اور انہیں بتدریج کم کرنے کے لیے مختلف مالیاتی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام اصلاحاتی اقدامات کا بنیادی محور عام صارفین کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا ہے، اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کو روکنے اور ان میں بتدریج کمی لانے کے لیے ٹیرف فنانسنگ سمیت جدید مالیاتی ذرائع کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو فروغ دینے اور ترقیاتی منصوبوں میں مکمل مالی نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ کمرشل فنانسنگ کو فروغ دینے اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر عماد فاخوری نے یقین دہانی کرائی کہ ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایف سی پاکستان کے پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔