پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ
Web Desk
29 November 2026
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اپنے ادارہ جاتی اور انتظامی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ایس اے پی (SAP) کے نفاذ کے منصوبے کا باضابطہ معاہدہ EY Ford Rhodes کے ساتھ کر لیا ہے۔
پی اے اے اعلامیے کے مطابق ادارے میں آپریشنل اور انتظامی امور کو جدید بنانے کے لیے ایس اے پی انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ اس ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے پی اے اے کی آپریشنل کارکردگی، شفافیت اور گورننس کے معیار کو بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس نظام کے ذریعے معلومات کے مربوط انتظام اور ڈیٹا کی بنیاد پر بروقت فیصلوں کو فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے کے اس معاہدے پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی سربراہی میں دستخط کیے گئے۔ معاہدے کی تقریب میں EY، SAP اور لائسنس پارٹنر کمپنی کے نمائندوں سمیت پی اے اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جدید ڈیجیٹل حل اپنا کر عالمی معیار اور بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار
29 November 2026
امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی
29 November 2026
نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم
29 November 2026
فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس
29 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ
29 November 2026
کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع
29 November 2026
وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار
29 November 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ
29 November 2026