LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

Web Desk

29 November 2026

پاک فوج کے جوانوں کی دفاعی تعاون کے تحت سعودی عرب روانگی کے حوالے سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی کے لیے منعقدہ الوداعی تقریب میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں کی یہ تعیناتی مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر مبنی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ فوجی دستے طے شدہ ذمہ داریوں اور دفاعی تعاون کے پہلے سے طے شدہ فریم ورک کے تحت سعودی سرزمین پر اپنے فرائض انجام دیں گے، اور یہ تعیناتی خطے میں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں مملکتِ سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اس پروقار تقریب نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھائی چارے، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون کے دیرینہ رشتوں کو اجاگر کیا، جبکہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مملکتِ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔