LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش نکال لی گئی ایران نے امریکی افواج پر جوابی حملوں میں سٹار لنک کا استعمال کیا: واشنگٹن پوسٹ فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا عالمی دن بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری میانمار: فوج کے شادی کی تقریب سمیت مختلف مقامات پر حملے، 30 افراد ہلاک عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ

میانمار: فوج کے شادی کی تقریب سمیت مختلف مقامات پر حملے، 30 افراد ہلاک

Web Desk

29 November 2026

میانمار میں فوجی جنتا کی جانب سے کیے گئے تین تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران جاری فضائی بمباری سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق میانمار کی فوج نے شمال مشرقی علاقے موئے بائے (Moebye) میں شادی کی ایک تقریب کے مقام کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ مغربی ریاست راکھین (Rakhine) میں بھی دو الگ الگ فضائی حملوں کے دوران متعدد شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ملک کی متوازی نیشنل یونٹی گورنمنٹ (این یو جی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی میانمار میں جمعرات کے روز ہونے والے ایک اور فضائی حملے میں بھی 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) پہلے ہی میانمار کی 2017ء کی فوجی کارروائی کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ارادے پر مبنی قرار دے چکی ہے۔ یاد رہے کہ فروری 2021ء میں آنگ سان سوچی کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں فوج اور مخالف مسلح مزاحمتی قوتوں کے درمیان شدید اور خونریز جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ عالمی تنازعات پر نظر رکھنے والے ادارے ’’اے سی ایل ای ڈی‘‘ (ACLED) کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار کی خانہ جنگی میں تمام فریقوں کے درمیان اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔