LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال حکومت تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرے، معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ پنجابی ماں بولی ہماری پہچان، فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: عطا تارڑ سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں: شرجیل میمن

ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج

Web Desk

28 November 2026

ملتان کے معروف دینی ادارے جامعہ قاسم العلوم پر مبینہ قبضے کی کوشش اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسد محمود سمیت درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ حافظ حمود الرحمان کی مدعیت میں ملتان کے تھانہ گلگشت میں درج کیا گیا ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق رواں برس 11 اپریل کو مولانا اسد محمود کو جامعہ قاسم العلوم کے مہتمم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، تاہم عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود انہوں نے مدرسے کے انتظامی معاملات میں مداخلت جاری رکھی۔

ایف آئی آر میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ مولانا اسد محمود کی ایما پر تقریباً 50 مسلح و نامزد افراد نے جامعہ قاسم العلوم پر دھاوا بول کر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ درخواست گزار کے مطابق اس دوران قاری موسیٰ سیال، قاری نور الحق سمیت دیگر نامزد و نامعلوم ملزمان نے مدرسے کی املاک میں توڑ پھوڑ بھی کی، تاہم اطلاع ملنے پر جب پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔