LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری

Web Desk

28 November 2026

شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد میں ایک معروف بیکری کے قریب واقع گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہو گئی، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد عمارت میں موجود باقی اہلِ خانہ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم ایک خاتون کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جنہیں نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون یقینی بنایا جائے، جبکہ ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں مدد دی جائے۔

آئی جی سندھ نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے، امدادی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور اطراف میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو شاہراہیں فوری کلیئر کرانے اور شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ پولیس افسران کو امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کرنے اور صورتحال سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں