LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال حکومت تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرے، معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ پنجابی ماں بولی ہماری پہچان، فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: عطا تارڑ سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں: شرجیل میمن

بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع

Web Desk

28 November 2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں زرداری ہاؤس میں ان کی حکومتی قیادت کے اہم رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

سیاسی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کا امکان ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں نافذ گورنر راج کے معاملے پر بھی اہم بات چیت متوقع ہے، کیونکہ صوبے میں گورنر راج کی موجودہ مدت 11 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے اور اس میں مزید توسیع درکار ہے۔ اس کے علاوہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ تجاویز اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی، جہاں بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر حکومتی قیادت کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات رکھیں گے۔