پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی
Web Desk
28 November 2026
وزیرِ محنت و افرادی قوت سندھ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے ریلوے گراؤنڈ (وائرلیس گراؤنڈ) کالا پل میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں 30 نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے جلسہ گاہ میں جاری تعمیراتی و انتظامی کاموں کا معائنہ کیا اور اسٹیج، شرکا کے داخلی راستوں اور پارکنگ سمیت دیگر انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 30 نومبر کو یومِ تاسیس کے موقع پر کراچی کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ثابت ہوگا، جس میں شہر کے تمام اضلاع سے پیپلز پارٹی کے یو سی اور پی ایس کی سطح کے جلوس دوپہر 2 بجے تک جلسہ گاہ پہنچ جائیں گے۔
انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسے میں خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ داخلی راستے مقرر کیے جائیں گے جبکہ شرکا کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بھی الگ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور پارٹی کارکنوں کی مدد سے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، جبکہ جلسہ گاہ کے چاروں اطراف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج
28 November 2026
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026
اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
28 November 2026
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
28 November 2026
امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا
28 November 2026