نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال
Web Desk
28 November 2026
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ریاست اور عوام دونوں کی بنیادی ضرورت ہے، ہمارے اس مؤقف کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے کیونکہ پاکستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ انہیں اپنے علاقوں میں چھوٹے انتظامی یونٹس چاہئیں۔
شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم اور شہری مسائل کے حل کے حوالے سے بھی ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں، حتیٰ کہ دس سال سے یونیورسٹی روڈ نہ بنانے والوں کا بھی ہم کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
وفاقی وزیرِ صحت نے سوال اٹھایا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی میں کتنے دن اور کتنے گھنٹے بحث ہوئی تھی؟ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان میں تمام کام پاکستانی طریقے سے ہوتے ہیں، اس لیے جب ہماری باری آئے تو ہمیں برطانوی جمہوریت کے اصول نہ سکھائے جائیں؛ انتظامی یونٹس کے قیام کا معاملہ بھی پاکستانی طریقے سے ہی آگے بڑھے گا۔
سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر حکومتی شخصیات کے بیانات مسلسل سامنے آ رہے ہیں، وزیراعظم کی جماعت کے خواجہ آصف بھی کھل کر نئے صوبوں کی بات کر رہے ہیں، احسن اقبال بھی اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں جبکہ وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی بیانات کا مقابلہ جاری ہے اور اس معاملے پر حتمی بات فیصلہ کن مرحلے پر ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج
28 November 2026
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026
اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
28 November 2026
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی
28 November 2026
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
28 November 2026