پنجابی ماں بولی ہماری پہچان، فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: عطا تارڑ
Web Desk
28 November 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجابی ماں بولی ہماری پہچان ہے اور اس کے فروغ و ترویج کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جبکہ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پنجابی زبان میں معیاری پروگرام تیار کرنے اور نشر کرنے کی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔
عالمی پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ، تہذیب اور دانش کو دنیا کے سامنے پیش کرنا اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ہے، کیونکہ پنجابی ثقافت محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے اور سکھ برادری کے اہم و مقدس مذہبی مقامات بھی پاکستان میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان کی ترقی اور ترویج کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، بھگت سنگھ پنجاب کی دھرتی کا ایک بہت بڑا ہیرو ہے، جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی پنجابی زبان کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی بات کی ہے۔ وفاقی وزیر نے خواہش ظاہر کی کہ اگلے سال ایسی ہی شاندار کانفرنس اسلام آباد میں بھی منعقد کی جائے، کیونکہ آج اس کانفرنس کو پورا پاکستان دیکھ رہا ہے اور حکومت ہر معاملے میں منتظمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں کے درمیان موجودگی، اپنائیت اور مہمان نوازی کا احساس ان کے لیے بے حد خوشی کا باعث ہے، اور اللہ تعالیٰ نے انہیں عوام کی خدمت کا جو موقع عطا کیا ہے اس پر وہ شکر گزار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج
28 November 2026
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026
اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
28 November 2026
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی
28 November 2026
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
28 November 2026