LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال حکومت تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرے، معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ پنجابی ماں بولی ہماری پہچان، فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: عطا تارڑ سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں: شرجیل میمن

سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں: شرجیل میمن

Web Desk

28 November 2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسمبلی کی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہ ہونے کی بات وہی شخص کر سکتا ہے جو میرٹ پر اسمبلی میں نہ آیا ہو، اور جو اسمبلی کی قدر نہیں کرتا اسے ایوان میں بیٹھنے کا بھی حق حاصل نہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جو شخص عوامی ووٹ لے کر کامیاب ہوا ہو وہ کبھی اسمبلی کی توہین نہیں کر سکتا؛ اس قسم کی باتیں جعلی مینڈیٹ، فارم 47 کی پیداوار اور چور دروازے سے ایوان میں آنے والے لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ صوبوں کی تشکیل یا تقسیم کا فیصلہ اسمبلیوں نے کرنا ہے، سندھ اسمبلی اس حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ دے چکی ہے اور سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، مرتے دم تک یہی مؤقف رہے گا۔

سینئر وزیر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی؛ جن شہروں کا نام بلاول بھٹو نے لیا وہاں ماضی میں تشدد کے واقعات ہوتے رہے اور یہ تشدد الطاف حسین اور ان کے قریبی ساتھیوں نے کیا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق کسی بھی صوبے سے متعلق متعلقہ صوبائی اسمبلی کا فیصلہ حتمی حیثیت رکھتا ہے، ہم پنجاب میں بھی وہی مؤقف اختیار کر رہے ہیں جو سندھ میں رکھتے ہیں، اور اگر پنجاب اسمبلی یہ فیصلہ کرتی ہے کہ اسے نئے صوبے قبول نہیں تو ہمیں بھی یہ فیصلہ قبول ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی دس مرتبہ قرارداد منظور کر چکی ہے کہ صوبے کو نئے صوبوں کی ضرورت نہیں، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی واضح مؤقف ہے کہ اگر کسی کو کسی فیصلے پر بحث کرنی ہے تو وہ پارلیمنٹ میں کرے کیونکہ قانون میں تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے ہونی چاہیے نہ کہ ٹی وی ٹاک شوز میں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت آج ہم اس ایوان میں بیٹھے ہیں، شہید بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ سندھ میں بدانتظامی کے الزامات کو محض پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان سے لوگ علاج کے لیے سندھ آتے ہیں، ملک کو تھر کے کوئلے سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ صوبہ سندھ میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ بھی جاری ہے۔