LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال حکومت تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرے، معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ پنجابی ماں بولی ہماری پہچان، فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: عطا تارڑ سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں: شرجیل میمن

جنوبی پنجاب کی بیٹیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہیں: مریم نواز

Web Desk

28 November 2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی بیٹیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور یہ باصلاحیت بیٹیاں عالمی سطح پر خواتین کو ٹف ٹائم دیں گی۔

ویمن یونیورسٹی ملتان کے آٹھویں کانووکیشن کے موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ طالبات سے ملنے کے لیے بے حد پُرجوش تھیں، بچوں کی تعلیم کے لیے والدین بے حد قربانیاں دیتے ہیں، اور بیٹیاں ڈاکٹر، انجینئر، کاروباری شخصیت، رکنِ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ بھی بن سکتی ہیں؛ کل کی کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور وزیرِ اعلیٰ بھی یہیں سے نکلیں گی۔

طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اپنے ذہنوں کو کھلا رکھیں اور خود کو ہرگز کمتر نہ سمجھیں، عورت گھر کے ساتھ ملک اور صوبہ بھی چلا سکتی ہے، صرف گھر نہیں بیٹھنا بلکہ اپنی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لانا ہے، کیونکہ اچھا استاد کتاب کھولتا ہے جبکہ عظیم استاد ذہن کھولتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری ہی حقیقی بااختیاری کی مضبوط بنیاد ہے، خواتین آبادی کا 51 فیصد ہیں اور ان کی شمولیت کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے خود بھی ہراسانی کا سامنا کیا ہے، تین سال قبل کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پنجاب ایک خاتون چلائے گی۔“

مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم بچیوں تک اسکالرشپس پہنچائیں گے، جبکہ ملتان یونیورسٹی کی 1600 طالبات کو تعلیمی اسکالرشپ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبات کو دسمبر سے اسکوٹیز ملنا شروع ہو جائیں گی اور 22 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ سے زائد اسکوٹیز فراہم کریں گے، جبکہ اسکوٹیز کے لیے لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کی درخواستیں آئیں جو حقیقی بااختیاری کا ثبوت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی پارٹی کے لوگوں اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھی ان کے وزیرِ اعلیٰ بننے پر ڈر لگتا تھا، لیکن آج محنت اور کارکردگی سے پوری دنیا میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک لاکھ مفت گوگل سرٹیفکیٹس دیے جا رہے ہیں، اعلیٰ سطح پر سفارشی کلچر کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب پنجاب میں جینڈر نہیں بلکہ صرف میرٹ دیکھا جاتا ہے۔

خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے سڑک پر بیوی پر سرِعام تشدد کی حالیہ ویڈیو کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایسی صورتحال میں خوف کو اپنے پاس نہ آنے دیں، والدین اور حکومت پر اعتماد رکھیں، جبکہ خواتین کے لیے “پنک موبائل پولیس” کال کرنے پر گھر کی دہلیز پر پہنچے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ متاثرہ بچی کا ساتھ دیں اور ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں مدد کریں۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ عوامی مقامات پر خواتین سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، طالبات اپنے ملک کو کبھی برا نہ کہیں اور اس کے خلاف نہ جائیں، حکومت نے پنجاب کی بیٹیوں، ماؤں اور بہنوں کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنا دیا ہے۔