لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا
Web Desk
27 November 2026
- لاہور میں فضائی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں 231 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، رات 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اے کیو آئی 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا، فضائی معیار میں دو درجے بہتری آئی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور کے تمام 11 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز پر اے کیو آئی میں کمی ریکارڈ ہوئی، سہ پہر 3 بجے کسی بھی اسٹیشن کی ریڈنگ 200 سے زیادہ نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پی ایم 2.5 کے مضر صحت باریک ذرات میں 65 فیصد کمی ہوئی، شہر کی اوسط سطح 276 سے کم ہو کر 98 مائیکروگرام فی مکعب میٹر پر آ گئی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق رات کے وقت 500 تک پہنچنے والی مانیٹرنگ ریڈنگ سہ پہر 3 بجے زیادہ سے زیادہ 194 ریکارڈ ہوئی، صبح 9 بجے اے کیو آئی میں عارضی اضافے کے بعد 10 بجے سے مسلسل ہر گھنٹے کمی ریکارڈ کی گئی۔
سینئر وزیر نے بتایا کہ شام کے اوقات میں کم درجہ حرارت کے باوجود لاہور کا اے کیو آئی دوبارہ بڑھ کر 173 پر پہنچ گیا، دن کے دوران نمایاں بہتری کے بعد بھی فضائی معیار کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں انسدادِ سموگ کیلئے مانیٹرنگ، سائنسی تجزیے اور فیلڈ انفورسمنٹ کا مربوط نظام فعال ہے، فضائی آلودگی میں کمی کیلئے مقامی آلودگی کے ذرائع پر کنٹرول اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صاف اور صحت مند پنجاب کا ہدف حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، شہری ماحولیاتی قوانین کی پابندی کریں اور آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والے عوامل سے اجتناب کریں۔
متعلقہ عنوانات
روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع
27 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
27 November 2026
پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار
27 November 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
27 November 2026
لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم
27 November 2026
ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ
27 November 2026