LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید معدنیات کے قومی اثاثوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی، ثمر ہارون بلور پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم

Web Desk

27 November 2026

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 3 دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں 4 دسمبر سے شہر بھر میں تندور بند کر کے ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کا اجلاس صدر محمد آفتاب اسلم گل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کو سرکاری آٹے کی فراہمی بند کر دی ہے، جس کے باعث تندور مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے تناسب سے روٹی کا نیا سرکاری نرخ مقرر کیا جائے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو مطالبات پر عمل درآمد کے لیے 3 دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 4 دسمبر بروز جمعہ سے تندور بند کر کے ہڑتال کی جائے گی۔