صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
Web Desk
27 November 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں ایئرپورٹ آمد پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورہ لاہور کے دوران صدر آصف علی زرداری سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اہم قومی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
سیاسی حلقوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ چوہدری شجاعت حسین ہمیشہ ملکی سیاست میں مفاہمت، سیاسی رواداری اور مذاکرات کے فروغ کے حامی رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
قانونی بلڈرز کی عمارتیں ڈی سیل نہ ہوئیں تو پیر کے بعد سڑکوں پر آنے اور تعمیراتی کام روکنے پر مجبور ہوں گے: چیئرمین آباد حنیف گوہر
27 November 2026
الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان
27 November 2026
بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026
امیرِ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا؛ ترجمان
27 November 2026
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
27 November 2026
سندھ میں ترقی، سرمایہ کاری اور امن و امان کی بہتری ترجیح ہے: مراد علی شاہ
27 November 2026