کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
Web Desk
27 November 2026
شہرِ قائد کی بندرگاہ (کراچی پورٹ) نے کارگو ہینڈلنگ کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 96 ہزار 144 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا ہے۔
پورٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن جبکہ برآمدی کارگو 21 ہزار 984 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی پورٹ پر 75 ہزار 247 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈل کیا گیا، جبکہ بلک کارگو کی مقدار 27 ہزار 752 میٹرک ٹن اور مائع (لیکوئڈ) کارگو 65 ہزار 418 میٹرک ٹن رہا، اس طرح بندرگاہ پر مجموعی خشک کارگو کی ہینڈلنگ ایک لاکھ 30 ہزار 726 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔
جہازوں کی آمد و رفت کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی بندرگاہ کی برتھوں پر 18 بحری جہاز لنگرانداز رہے جبکہ 3 جہاز بندرگاہ کی حدود سے باہر موجود تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کے لیے پہنچے جن میں کنٹینر بردار، آئل ٹینکرز اور جنرل کارگو جہاز شامل تھے، جبکہ 6 جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے جن میں 4 کنٹینر بردار جہاز، ایک آئل ٹینکر اور ایک کلنکر بردار جہاز شامل تھا۔
متعلقہ عنوانات
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026
امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت
27 November 2026
الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان
27 November 2026
بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026