قانونی بلڈرز کی عمارتیں ڈی سیل نہ ہوئیں تو پیر کے بعد سڑکوں پر آنے اور تعمیراتی کام روکنے پر مجبور ہوں گے: چیئرمین آباد حنیف گوہر
Web Desk
27 November 2026
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین حنیف گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر قانونی بلڈرز کی سیل کی گئی عمارتوں کو فوری طور پر ڈی سیل نہ کیا گیا تو پیر کے بعد بلڈرز احتجاجاً سڑکوں پر آنے اور ملک بھر میں تعمیراتی کام روکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین آباد حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ تقریباً ڈیڑھ سو سیل شدہ عمارتوں سے لاکھوں مزدوروں اور ورکرز کا روزگار وابستہ ہے، اور اگر تعمیراتی سرگرمیاں معطل ہوئیں تو لاکھوں افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح پہلے ہی 48 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور معیشت مزید بے روزگاری کی متحمل نہیں ہو سکتی، جبکہ روزگار کے مواقع ختم ہونے سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بھی مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
حنیف گوہر نے سرکاری حکام کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر کاروبار کرنے والے اور ٹیکس ادا کرنے والے بلڈرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، تاہم بلڈرز بھی اپنی عزت اور احترام چاہتے ہیں اور سرکاری افسران کی جانب سے بلڈرز اور ان کے صارفین کی تذلیل کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
حکومتی پالیسیوں میں تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی کا سامنا ہے؛ ایک طرف وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں اور ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ایک ہزار ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب عملی اقدامات کے ذریعے تعمیراتی صنعت کو بند کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
27 November 2026
الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان
27 November 2026
بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026
امیرِ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا؛ ترجمان
27 November 2026
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
27 November 2026
سندھ میں ترقی، سرمایہ کاری اور امن و امان کی بہتری ترجیح ہے: مراد علی شاہ
27 November 2026