الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان
Web Desk
27 November 2026
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات میں مداخلت ہی ملکی مسائل کی بنیادی وجہ ہے اور مسائل کے حل کی ابتدا عوام کی رائے کا احترام کرنے سے ہوتی ہے، تاہم بدقسمتی سے ملک میں عوامی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 2018ء اور 2024ء کے انتخابات مداخلت کی واضح مثالیں ہیں، آج ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں اور ملکی معاملات درست انداز میں نہیں چل رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران وفاق کو بچانے کی جنگ میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب نئے صوبوں اور نظام کے “ری سیٹ” کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اگر صوبوں کی تقسیم، وسائل کی منصفانہ تقسیم یا کسی ٹیکنوکریٹ و قومی حکومت کے قیام کا کوئی منصوبہ یا خاکہ موجود ہے تو عوام کو اندھیرے میں رکھنے کے بجائے اسے کھل کر سامنے پیش کیا جائے۔
ملکی معیشت اور مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آٹے کی قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جو چند سال قبل 80 سے 90 روپے فی کلو تھی، جبکہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کہیں زیادہ اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے گندم اور چینی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے گندم 65 روپے فی کلو تک خریدی گئی اور پنجاب میں 30 لاکھ ٹن کے ہدف کے بجائے محض ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم خرید کر مڈل مین کو ذخیرہ اندوزی کا موقع دیا گیا، جبکہ اب 25 سے 30 لاکھ ٹن گندم کی کمی پوری کرنے کے لیے درآمدات کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گندم کی خریداری اور چینی کی ڈی ریگولیشن محض پالیسی کی ناکامی نہیں بلکہ مفادات کے ٹکراؤ اور کرپشن کا معاملہ ہے۔
ملکی سیاسی و انتظامی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک اجلاس کروانے کے لیے پورا ملک بند کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزراء آپس میں لڑ رہے ہیں، پولیس، انتظامیہ اور اسپتالوں کا نظام مفلوج ہے اور وفاقی و صوبائی اداروں میں کرپشن کی مثال نہیں ملتی۔ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بھی واضح نہیں ہو رہا کہ مولانا فضل الرحمان گرفتار ہیں یا نہیں، اگر پنجاب حکومت اس پر وضاحت نہیں کر رہی تو مولانا خود ہی حقیقت سامنے لے آئیں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کی جماعت کو جو بھی ذمہ داری دی جائے گی، وہ اسے پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026
امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت
27 November 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
27 November 2026
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026