بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان
Web Desk
27 November 2026
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی مختصر دورے پر کل اسلام آباد آمد متوقع ہے، جہاں ان کی وفاقی حکومتی رہنماؤں سے اہم سیاسی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر سکتے ہیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور باہمی سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا معاملہ سرِفہرست ہوگا، جبکہ 11 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مدت میں توسیع کی ضرورت کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت متوقع ہے۔
مزید برآں، ذرائع نے بتایا کہ حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بیٹھک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ تجاویز اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی اس موقع پر ایک بار پھر حکومتی قیادت کے سامنے اپنی جماعت کے تحفظات پیش کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026
امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت
27 November 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
27 November 2026
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026