تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
Web Desk
27 November 2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہیں اور نئے صوبوں کے حوالے سے صرف جنوبی پنجاب صوبے کی حد تک بات ہو سکتی ہے۔
رحیم یار خان میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی اور اس خطے کے عوام یہی چاہتے ہیں، تاہم کوئی بھی صوبہ “بیک ڈور” (چور دروازے) سے نہیں بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کے عوام اور صوبائی اسمبلی کوئی آئینی فیصلہ کریں تو پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، لیکن پنجاب کے چار ٹکڑے کرنے کی کسی تجویز کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وقت نفرت، تقسیم یا انتقامی سیاست کا نہیں بلکہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے کسان، کاشتکار، مزدور اور عام شہری شدید معاشی پریشانی کا شکار ہیں اور عوام اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ دو وقت کی روٹی کھائیں یا مہنگی ادویات خریدیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح اب بھی عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اور ان کی جمہوری جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی، جبکہ پارٹی اداروں کو بھی یہی سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ تمام تر توجہ عوام کے اصل مسائل کے حل پر مرکوز رکھی جائے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026
امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت
27 November 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
27 November 2026
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026