امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم
Web Desk
26 November 2026
امریکا کی مشرقی ریاستوں میں تھینکس گیونگ کے موقع پر آنے والے شدید طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جبکہ خراب موسمی صورتحال کے باعث نیویارک کی تاریخی میسیز تھینکس گیونگ ڈے پریڈ بھی اپنی تاریخ میں پہلی بار ملتوی کر دی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شدید طوفان کے نتیجے میں 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ تھینکس گیونگ ڈے پریڈ کے منتظمین نے بتایا ہے کہ موسم کی خرابی کے پیشِ نظر یہ پریڈ اب ہفتے کے روز منعقد کی جائے گی۔
حکام کے مطابق میزوری سے نیویارک تک پھیلے طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جبکہ مشرقی ساحلی پٹی کے متعدد پل اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مڈ اٹلانٹک ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی، جبکہ مڈویسٹ کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے بعد طوفان نے اپنا رخ جنوب کی جانب موڑ لیا۔ خراب موسم کے باعث کئی علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
طوفان کے اثرات فضائی سفر پر بھی مرتب ہوئے اور تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے مصروف ترین سفری ایام میں سینکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
متعلقہ عنوانات
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
26 November 2026
ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ
26 November 2026
فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
26 November 2026
برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
26 November 2026
جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار
26 November 2026
نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف
26 November 2026
کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید
26 November 2026
برطانیہ کی روس پر حملوں کی منصوبہ بندی، زیلنسکی ماسکو اور نیٹو میں تصادم چاہتے ہیں: ماریہ زخارووا
26 November 2026