گورنر راج کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
26 November 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر راج کا بنیادی مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مؤثر اور بہتر بنانا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی پولیس کو جلد از جلد تمام ضروری وسائل اور سہولیات فراہم کر دی جائیں گی، جبکہ اس مد میں 170 ارب روپے بھی بہت جلد مل جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ناردرن بائی پاس منصوبہ بہت جلد شروع کیا جائے گا، چترال سمیت صوبے کی دیگر سڑکوں کی تعمیر بھی جلد عمل میں لائی جائے گی، جبکہ سوات اور ہکلہ میں ایمرجنسی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت میں 250 روپے کا فرق موجود ہے، تاہم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور اگر کسی مقام پر تجاوزات دوبارہ قائم کی گئیں تو اس کے ذمہ دار دکاندار ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
26 November 2026
ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ
26 November 2026
فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
26 November 2026
برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
26 November 2026
جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار
26 November 2026
نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف
26 November 2026
امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم
26 November 2026
کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید
26 November 2026