آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
Web Desk
26 November 2026
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے 15 ارب روپے مالیت کے اپنے 100 روزہ ترقیاتی پلان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں صحت، تعلیم، سیاحت، روزگار اور شہری سہولیات کے متعدد میگا منصوبے شامل ہیں۔
مظفرآباد میں حکومتی وزرا ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، وقار نور، عمیر نعیم اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 100 روزہ پلان کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ وزیرِ صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا کہ “صحت کارواں پروگرام” کے تحت 70 موبائل ہسپتال یونٹس فراہم کیے جائیں گے، 20 ماڈل بنیادی مراکزِ صحت اور 10 رورل ہیلتھ سینٹرز قائم ہوں گے، جبکہ باغ میں جدید محمد نواز شریف کارڈیک ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تین شہروں میں کیتھ لیبز، تین شہروں میں اسٹروک سینٹرز، نیلم اور باغ میں ریسکیو 1122 یونٹس کے قیام سمیت مظفرآباد میں اربن ڈرینیج اور فلڈ پروٹیکشن منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔
تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسکول سے باہر بچوں کے لیے “درسگاہ پروگرام” کا آغاز کیا جا رہا ہے، آزاد کشمیر بھر میں پانچ دانش اسکول تعمیر کیے جائیں گے جبکہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ طلبہ میں میرٹ پر پانچ ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ “کامیاب” اور “قائداعظم اسکالرشپ پروگرام” بھی شروع کیے جائیں گے۔
عوام کو سفری اور رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پلان کے تحت سات شہروں میں 75 گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، نوجوانوں اور “اپنا گھر پروگرام” کے تحت بے گھر افراد کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے، جبکہ “دھی رانی پروگرام” کے تحت مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔
وزرا کے مطابق صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 10 اضلاع میں “ستھرا کشمیر پروگرام” سمیت ستھرا مظفرآباد، میرپور اور راولاکوٹ منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے “ڈسکور اے جے کے” پروگرام کے تحت 26 گیسٹ ہاؤسز اور 32 ٹک شاپس کی تزئین و آرائش کی جائے گی، جبکہ “اے جے کے ون پورٹل” کے ذریعے سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل بنانے اور “سرسبز شاہراہ پروگرام” کے تحت شجرکاری مہم چلانے کے منصوبے بھی 100 روزہ پلان کا حصہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
26 November 2026
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب
26 November 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026