اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب
Web Desk
26 November 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 55ویں قومی دن “عید الاتحاد” کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ سیاسی، سماجی و سفارتی شخصیات سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی نے کہا کہ 2 دسمبر 1971 کو شیخ زاید بن سلطان النہیان اور دیگر بانی رہنماؤں نے اتحاد، یکجہتی اور ترقی کے اصولوں پر متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی، اور بانیانِ امارات کا یہی وژن آج بھی قومی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور امارات میں سال 2026 کو “خاندان کا سال” قرار دیا گیا ہے، کیونکہ خاندانی یکجہتی اور مشترکہ اقدار ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔
اماراتی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 55 برسوں میں متحدہ عرب امارات عالمی تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور ثقافتی تبادلے کا مرکز بن چکا ہے جہاں 200 سے زائد قومیتوں کے افراد آباد ہیں، جبکہ “صد سالہ وژن 2071” مستقبل کی ترقی کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، خلائی ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور معاشی تنوع کو امارات کی ترقیاتی حکمتِ عملی کے اہم ستون قرار دیا۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اماراتی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 55 برس قبل شیخ زاید النہیان نے جو خواب دیکھا تھا وہ آج ایک شاندار حقیقت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات محض ایک قریبی دوست نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور تحفظِ خوراک کے شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ امارات میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، جبکہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے یو اے ای کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اتحاد کے 55 سال مکمل ہونے پر اماراتی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
26 November 2026
آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
26 November 2026
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026
پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
26 November 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026