پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
Web Desk
26 November 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں موسمیاتی فنانسنگ اور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یو این ڈی پی کے وفد نے پاکستان کے لیے ممکنہ سرمایہ کاری منصوبوں کا پورٹ فولیو پیش کیا، جس میں کلین انرجی، آبی وسائل، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے شامل ہیں۔ فریقین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا، جبکہ ترکیہ کی کوپ 31 (COP31) صدارت کے تحت برج انیشی ایٹو کے تناظر میں موسمیاتی فنانسنگ پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ منصوبوں کے انتخاب میں قومی ترجیحات اور ٹھوس ترقیاتی نتائج کو مدنظر رکھا جائے اور ان پر عملدرآمد کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے رعایتی مالی وسائل، عالمی کلائمیٹ فنڈز اور نجی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کو بینک ایبل بنانے اور سرمایہ کاری کے حصول کے لیے حکومتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
اجلاس میں قابل تجدید توانائی، ویسٹ مینجمنٹ اور کلائمیٹ اسمارٹ زراعت کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت موسمیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی استعداد اور ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ یو این ڈی پی نے قابل عمل منصوبوں کی تیاری اور عالمی کلائمیٹ فنڈز تک رسائی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ فریقین نے پاکستان میں موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کے ترجیحی منصوبوں پر عملی اور قابلِ پیمائش پیش رفت تیز کرنے کے لیے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
26 November 2026
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب
26 November 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ
26 November 2026
چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم
26 November 2026