LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے نورس اٹلانٹک کا اچانک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ؛ برطانیہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک

سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

Web Desk

26 November 2026

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سرگودھا کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے، کارکنوں کی گرفتاریوں اور پارٹی قیادت کی نظر بندی کے خلاف ملک بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعرات 26 نومبر کو جاری کردہ اپنے ایک اہم بیان میں قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سرگودھا کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بدستور برقرار ہے اور وہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود سرگودھا جانے کے لیے پُرعزم ہیں اور روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازوں پر کنٹینر کھڑے کر کے ان کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے اور سرگودھا جانے والے تمام راستے مسدود ہونے کے باعث شہر میں کرفیو کا سماں ہے اور جلسہ گاہ پر فورسز نے قبضہ کر رکھا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے انکشاف کیا کہ سرگودھا اور خوشاب سمیت راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان تک مختلف اضلاع میں جے یو آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے مرکزی ناظمِ عمومی مولانا عبدالغفور حیدری اور صوبائی امیر پنجاب کو خوشاب میں نظر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ امیرِ سرگودھا کے وکیل بیٹے کو بھی گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

حکومتی اقدامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے سوال اٹھایا کہ انہیں جمہوری حق سے کیوں محروم کیا جا رہا ہے اور ایک جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی؟ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کارکنوں کی گرفتاریاں اور تشدد کسی قیمت پر قابلِ قبول نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ملک بھر کے عوام اور کارکنان کو اپیل کی کہ وہ جلسے پر پابندی، گرفتاریوں اور قیادت کی نظر بندی جیسے ناجائز اور آمرانہ حربوں کے خلاف گھروں سے نکلیں اور کوہستان و چترال سے لے کر بدین، تربت، مکران اور چمن تک پُرامن جمہوری احتجاج ریکارڈ کرائیں، اور عزم ظاہر کیا کہ ان شاء اللہ کامیابی ان کی ہوگی۔