LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے نورس اٹلانٹک کا اچانک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ؛ برطانیہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک

چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم

Web Desk

26 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی خلا باز کا تاریخی سفر محض ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے خوابوں اور امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سفارتی روابط اور خلائی تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 25 نومبر کو چین کے لانچ سینٹر سے شینزو-24 (Shenzhou-24) مشن کی کامیاب روانگی پر چینی سفیر، قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی، جس کے ذریعے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی چین کے تیانگونگ (Tiangong) خلائی اسٹیشن کے سفر پر روانہ ہوئے ہیں اور یوں وہ چینی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن گئے ہیں۔

شہباز شریف نے برادر ملک چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستانی خلا باز کو اس تاریخی مشن کا حصہ بنا کر دوستی کی نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تربیت کے لیے چینی اداروں کی کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ سپارکو، پاکستانی تعلیمی اداروں، سائنس دانوں اور مسلح افواج کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سنگِ میل پاکستانی نوجوانوں کو چاند اور اس سے آگے کی منزلیں سر کرنے کے لیے متحرک کرے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق میں غیر معمولی ترقی کی ہے اور انسانیت کے وسیع تر مفاد میں اپنا خلائی پروگرام دوست ممالک کے لیے بھی کھولا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ملاقات میں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں رواں سال ہونے والی تقریبات کا جائزہ بھی لیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے چینی سفیر کے ذریعے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے نام اپنے تہنیتی خطوط بھی بھجوائے۔