این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش
Web Desk
25 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے – NCCIA) کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی، انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا این سی سی آئی اے کو ایک مؤثر، فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لیے تنظیم نو کا عمل تیز کیا جائے۔
شہباز شریف نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور اس کے تمام ذیلی دفاتر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے سے وابستہ ماہرین کو تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ این سی سی آئی اے میں مکمل میرٹ کی بنیاد پر بہترین افرادی قوت کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ادارے کی تنظیم نو میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، جبکہ سائبر کرائم کے زیر التوا مقدمات کے جلد حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعظم نے این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی اصلاحات کی سفارشات پر غور کرنے کے لیے وفاقی وزراء محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب اور شزا فاطمہ خواجہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے، جو رواں ہفتے کے آخر تک اپنی حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
اجلاس میں این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ادارے کو قومی سطح کی ’پاکستان سائبر پولیس‘ میں تبدیل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جس کے لیے بہترین افرادی قوت میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ سائبر کرائم کے ضمن میں نیشنل سیکیورٹی کے لیے مخصوص نظام فعال ہو چکا ہے اور موجودہ نظام کے تحت سائبر جرائم کے مقدمات کے حل کے لیے حتی المقدور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سید محسن رضا نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل
25 November 2026
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
25 November 2026
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت
25 November 2026
آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار
25 November 2026
وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم
25 November 2026
چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار
25 November 2026
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
25 November 2026
ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
25 November 2026