LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل

Web Desk

25 November 2026

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے میڈیا سیل کے مطابق سرگودھا جلسے کے موقع پر پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا امجد خان اور جمعیت طلبہ اسلام (جے ٹی آئی) کے مرکزی صدر ملک اویس کو گرفتار کر لیا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے ان گرفتاریوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، اگر گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو پیدا ہونے والے حالات کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔

ترجمان جے یو آئی نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہے اور سیاسی اجتماعات پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی خود تو جلسے جلوس کر رہی ہیں، کیا اپوزیشن جماعتوں کو پُرامن جلسوں کا آئینی حق حاصل نہیں؟ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنے کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے اور ان اقدامات سے ہائبرڈ نظام کی جمہوریت کا اصل چہرہ عیاں ہو گیا ہے۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری رکن قومی اسمبلی ہیں، لہٰذا واضح کیا جائے کہ کیا ان کی گرفتاری اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے عمل میں لائی گئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ بغیر وارنٹ گرفتاریاں ملک کے جمہوری نظام کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے خبردار کیا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت کے حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، جبکہ جے یو آئی کے دیگر عہدیداران کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔