صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
Web Desk
25 November 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری سے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور متنوع شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات خودمختار مساوات، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں اور پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ اور ثقافتی روابط رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک بنگلا دیش کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ زراعت، صنعت، فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈیجیٹل گورننس اور دفاع کے شعبوں میں بھی باہمی اشتراک کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ آصف علی زرداری نے بنگلا دیشی اسپیکر کے دورہ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں مزید پیش رفت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ زیرِ غور تقریباً 26 مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے پارلیمانی روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے قیام کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت
25 November 2026
آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار
25 November 2026
وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم
25 November 2026
چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار
25 November 2026
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
25 November 2026
ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
25 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال
25 November 2026
پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
25 November 2026