صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
Web Desk
25 November 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ پیش رفت ملک کے سائنسی سفر میں ایک انتہائی اہم سنگِ میل اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن سائنس، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے اور خلائی تحقیق زمین پر درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپارکو (SUPARCO) اور پاکستانی سائنسدانوں کی گرانقدر خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خلا باز کا خلائی مشن ملکی تاریخ میں ایک سنہری سنگِ میل ثابت ہو گا، جبکہ مسلح افواج اور قومی اداروں کی کاوشیں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
وزیراعظم نے پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اب ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے بڑھ کر خلا تک پہنچ رہی ہے، اور ہم چینی صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت اور پاک چین دوستی کے فروغ پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026
اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید
25 November 2026
جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز
25 November 2026