ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
Web Desk
25 November 2026
ابوظہبی حکومت عالمی ٹیکنالوجی نمائش گٹیکس (GITEX) 2026ء میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے 80 سے زائد جدید منصوبے اور اقدامات پیش کرے گی، جبکہ 2027ء کے لیے سرکاری خدمات کے متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’تم‘‘ (TAMM) کی جدید ترین سہولیات بھی متعارف کروائی جائیں گی۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں کا بنیادی مقصد شہریوں، رہائشیوں، کاروباری افراد اور سرکاری ملازمین کا قیمتی وقت بچانے کے ساتھ ساتھ حکومتی خدمات کو مزید آسان، تیز اور مؤثر بنانا ہے۔ ابوظہبی حکومت رواں سال نمائش میں ’’ہم وقت کی قدر کرتے ہیں، آپ کو اس کے بہترین لمحات دیتے ہیں‘‘ کے عنوان کے تحت شرکت کر رہی ہے، جس کے ذریعے 2027ء تک دنیا کی پہلی ایسی حکومت بننے کے ہدف کو اجاگر کیا جائے گا جس کے تمام نظام اور خدمات بنیادی طور پر مصنوعی ذہانت پر استوار ہوں۔
گٹیکس 2026ء کی سرگرمیوں کا آغاز 7 دسمبر کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ہو گا، جبکہ 8 سے 11 دسمبر تک یہ نمائش ایکسپو سٹی دبئی میں جاری رہے گی۔ ابوظہبی حکومت کے مخصوص پویلین میں 30 سے زائد سرکاری ادارے اور تعلیمی تنظیمیں شریک ہوں گی، جہاں پانچ خصوصی زونز قائم کیے جائیں گے تاکہ زائرین روزمرہ زندگی میں بہتری لانے والے منصوبوں اور ’’تم‘‘ پلیٹ فارم کے جدید ترین ورژن کا عملی جائزہ لے سکیں۔
محکمہ برائے حکومتی امور و سہولت کاری ابوظہبی کے چیئرمین احمد تمیم ہشام الکتاب نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی اصل کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ اس سے عام لوگوں کی زندگیوں میں کیا مثبت تبدیلی آتی ہے، تاکہ شہریوں کو خاندان کے ساتھ وقت گزارنے، کاروباری افراد کو ترقی کرنے اور سرکاری ملازمین کو اہم مسائل پر توجہ دینے کے زیادہ مواقع میسر آ سکیں۔ اسی محکمے کے ڈیجیٹل حکومت کے ڈائریکٹر جنرل وسام لوتاہ کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر اے آئی پر مبنی حکومت کا قیام تمام سرکاری اداروں کی مشترکہ کوششوں اور مربوط ڈیجیٹل ڈھانچے سے ہی ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026
اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید
25 November 2026
جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز
25 November 2026