لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
Web Desk
24 November 2026
امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ پابندی 24 سے 26 نومبر تک برقرار رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ شہر بھر میں جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور مظاہروں کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا ہے، جن میں دہشت گرد تنظیموں اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات دہشت گردی کا ممکنہ ہدف بن سکتے ہیں، جبکہ ایسے اجتماعات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے یا تخریب کاری کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
انتظامیہ کے مطابق بعض شرپسند عناصر کی سرگرمیوں سے امنِ عامہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے انسانی جانوں، املاک اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق لاہور کی سڑکوں، شاہراہوں، موٹرویز، گلیوں اور کھلے مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کا اطلاق 26 نومبر تک جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
24 November 2026
فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ
24 November 2026
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری
24 November 2026
وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
24 November 2026
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار
24 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی
24 November 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026
دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ
24 November 2026