دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ
Web Desk
24 November 2026
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے دنیا بھر میں تقریباً 50 تجارتی جہازوں پر ہونے والے سائبر حملوں میں ایران کے ممکنہ کردار کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اخبار کے مطابق سائبر حملوں کا نشانہ بننے والے یہ تجارتی جہاز تیل، گیس، کیمیکلز اور دیگر خطرناک سامان کی ترسیل پر مامور تھے اور ان پر یہ حملے یورپ اور ایشیا کے ساحلی علاقوں کے قریب کیے گئے، جبکہ امریکی حکام تحقیقات کے دوران ان سائبر حملوں میں روس کے ممکنہ کردار کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے مزید بتایا کہ حملوں سے متاثر ہونے والے بعض جہازوں کو بم حملوں کی دھمکیاں دی گئیں اور امریکی توانائی مصنوعات کی ترسیل روکنے کے پیغامات بھی موصول ہوئے، جن میں سے بعض دھمکی آمیز پیغامات فارسی زبان میں بھی بھیجے گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو
24 November 2026
جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ
24 November 2026
مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ
24 November 2026
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
24 November 2026
محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
24 November 2026
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026